19 C
London
Friday, July 23, 2021

اسلام ایک روشن خیال مزہب

- Advertisement -spot_imgspot_img
- Advertisement -spot_imgspot_img

جیسے ہی واٹس ایپ کھولا تو مذہبی گروپ پر میسجز کی بھرمار تھی۔ اور ایڈمن نے الگ سے بھی دو تین میسج کیے ہوئے تھے۔
میسج کھولے تو عجیب سی کوفت ہوئی کہ
بلکل بھی کروناویکسین نہ لگوائیں۔
اگر آپ نے ویکسین لگوا لی ہے تو اسی جگہ کی حجامہ کروائیں ۔ حجامہ کروانا صحت کریں اچھا بھی ہے ہمارے نبی کی سنت بھی اور اس سے ویکسین کے مضر اثرات بھی ختم ہو جائیں گے۔

ٹھیک ہے حجامہ کروانا سنت ہے اور ہم کروا بھی لیں گے مگر ویکسین کیوں نہ لگوائیں اس کی بھی کوئی وجہ ۔۔فور سے ایڈمن کو جوابی میسج بھیجا۔ وہی لگا بندھا جواب کہ یہ انگریزوں نے بنائی ہے پتہ نہیں انہوں نے ہمارے جسموں میں کیا حرام داخل کردیا ہو۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ نا خود بناتے ہیں اور نہ دوسروں کی بنائی ہوئی ادویات اور ویکسین استعمال کرنے دیتے ہیں۔ مذہبی گروہ اپنے مدارس میں مفتی قوی جیسے لوگ جو پیدا کرتے
ہیں اور سکھاتے ہیں کہ ابن سینا کے مدارس میں سائنس اس لئے نہیں پڑھائی جاتی کہ وہ حرام ہے۔
پہلی بار سپیکر بنایا گیا تو اس میں اذان دینا بھی حرام قرار دے دیا گیا۔ پہلی بار کلکتہ میں ٹرین چلی تو اس پر سفر کرنا بھی حرام قرار دے دیا گیا۔ پولیوویکسین بھی حرام تھی اور ایسے غیر فہم مفروضات اس سے منسلک کر دئے کہ لوگ ویکسین لگانے آنے والی ٹیموں پر حملے تک کرتے رہے اور من گھڑت اور بے بنیاد مفروضات میں سے ایک یہ تھا کہ یہ ویکسین لگوانے والی لڑکیاں بچے پیدا نہیں کرسکیں گی۔ اور تاریخ نے دیکھا کہ پاکستان کی آبادی کیسے بڑھی

وبائیں آتی رہتی ہیں
لوگ ان کا شکار ہوتے رہتے ہیں
لیکن اس بار جو وبا آئی ہے
وہ بقول ہمارےمولویوں کے دجالی فتنا ہے اور اس کی ویکسین استعمال کرنے سے مسلمان ختم ہو جائیں گے ۔

جب آپ اس قسم کی باتوں پر یقین کرتے ہیں
تو نعوذباللہ بہت سی احادیث کو جھٹلاتے ہیں جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ
مسلمان آخری دور میں سمندر کی جھاگ سے بھی زیادہ ہوں گے
دوسروں کی سنی سنائی باتوں پر یقین نہ کریں
کوئی بہت اپنا مرنے پرجنازے تک کہ پیسے لینے والا مولوی آپ کا اپنا نہیں ہو سکتا

اسلام ایک روشن خیال مذہب ہے۔ سب سے زیادہ جدید مذہب! اور یہ لوگ ہمیں دقیانوسیت کی طرف لے جاتے ہیں
اب جبکہ پوری دنیا نے ویکسینیشن کروا لی ہے تم ابھی تک مولویوں کو راضی نہیں کر سکے۔
یہ وہی حال ہے کہ ہے باقی دنیا آج سے تیس سال پہلے پولیو پر قابو پا چکی مگر ہمارے ہاں اب بھی بڑے بڑے پینافلکس پر یہی لکھا ہوتا ہے کہ پولیو سے جیت بس قریب۔

اگر یہی حال کرونا ویکسین کا بھی کیا تو ہم تیس سال بعد جو لکھنے کے لیے بچیں گے ہی نہیں
جو کرنا ہے آج اور ابھی کرنا ہے
تو جلدی سے اپنے مولوی کو بلاک کریں
اور ویکسین کے لئے 1166پر ایس ایم ایس کریں

- Advertisement -spot_imgspot_img
Usman Ghani
Writer is is a Freelance Content Writer, Blogger/Columnist and Social Media Activist. He is associated with various leading digital media sites in Pakistan and writes columns on political, international as well as social issues.
Latest news
- Advertisement -spot_img
Related news
- Advertisement -spot_img

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here