13.5 C
London
Wednesday, July 28, 2021

وزیراعظم کا دورہ ازبکستان۔۔

- Advertisement -spot_imgspot_img
- Advertisement -spot_imgspot_img

وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب افغانستان میں امریکی اور اتحادی افواج کی واپسی کے بعد افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے کوشاں ہیں۔ اور اسی کوشش کے نتیجے میں حال ہی میں وزیراعظم عمران خان صاحب نے ازبکستان کا دورہ کیا ہے. جہاں ازبکستان کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں اور ازبکستان میں سنٹرل ساؤتھ ایشیاء کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس کی سائیڈ لائن پر افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کی۔
وزیراعظم نے افغان مسئلے کے پر امن حل پر زور دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ہمیشہ سے یہی موقف رہا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے افغانستان کے مسئلے کا حل بات چیت سے ہی نکالا جاسکتا ہے اور وہ ہمیشہ اسی بات پر زور دیتے رہے ہیں۔


وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کے پاکستان کے بارے میں بے بنیاد الزامات کا بھرپور انداز میں جواب دیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

پاکستان نے ستر ہزار سے زائد قربانیاں دی سکیورٹی فورسز نے شہادتیں دی اربوں ڈالر کا معاشی نقصان اٹھایا۔ اس سب کے بعد پاکستان کو نشانہ بنانے کا جواز نہیں بناتا۔ افغان صدر کو اپنی معلومات درست کرنے کی ضرورت ہے پاکستان اس جنگ میں سب سے زیادہ متاثر ھوا ہے۔ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کی گئ بھارت نے افغان میں اپنے سفارت خانوں کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیا۔ اب جب تھوڑا سا مشکل وقت آیا بھارت اپنے سفارت عملے کو افغانستان سے لے کر نکل گیا۔ تیس لاکھ کے قریب افغان مہاجرین کو پاکستان نے پناہ دی۔ جس سے پاکستانی معیشت پر اربوں ڈالر کا اضافی بوجھ پڑا۔ آئے روز پاک افغان سرحد پر فائرنگ کے واقعات ھوتے جس میں ہمارے جوانوں کی قیمتی جانیں چلی جاتی ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان افغانستان اور امریکہ کو کھلے دل سے پاکستان کی جانی اور مالی قربانیاں کا اعتراف کرنا چاہیے اب الزامات لگا کر اس سے مسئلے سے نہیں نکلا جا سکتا۔


وزیراعظم عمران خان نے ازبکستان کے صدر سے پر امن افغانستان کے بارے میں بات کی ہے ازبکستان افغانستان کے امن میں اپنا کردار ادا کرے۔ پاکستان کی خواہش اور کوشش ہے ازبکستان سے زمین راستہ جوڑا جائے جس سے اس خطے میں ترقی ھو لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں اس خطے کے عام آدمی کی زندگی میں خوشحالی آئے۔ پر امن افغانستان اس خطے کی ترقی کی لیے ضروری ہے۔ افغانستان کے لوگوں کے پاس حق ھونا چاھیے وہ اپنے حکمران کا انتخاب خود کریں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو بھی چاہیے اب افغان امن عمل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

- Advertisement -spot_imgspot_img
Umar Siddique
Writer is Lawyer and Social Media Activist.
Latest news
- Advertisement -spot_img
Related news
- Advertisement -spot_img

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here