13.5 C
London
Wednesday, July 28, 2021

“تحریک انصاف کا تعلیمی انقلاب”

- Advertisement -spot_imgspot_img
- Advertisement -spot_imgspot_img

کسی بھی ملک کی تقدیر کا دھارا ہمیشہ اس کا پڑھا لکھا طبقہ ہی بدلتا ہے۔ بدقسمتی سے وطن عزیز میں تعلیم کو کبھی ترجیح نہیں دی گئی شاید اس کی بنیادی وجہ وہ مائنڈ سیٹ ہے جہاں وڈیرے خود تو اپنے بچوں کو بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم کیلئے بھیج دیتے ہیں لیکن رعایا کو اس خوف سے تعلیم حاصل نہیں کرنے دیتے کہ اگر یہ لوگ بھی پڑھ لکھ گئے تو ان کی غلامی کون کرے گا لیکن اب خوش آئند بات یہ ہے کہ پچھلے تین سال میں تحریک انصاف نے محکمہ سکول ایجوکیشن میں انقلابی اقدامات سے کایہ پلٹ دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان کے تمام صوبوں میں یکساں نظام تعلیم کا نفاذ ہو رہا ہے جس سے سرکاری سکولوں کے ڈیڑھ کروڑ بچے، پرائیوٹ سکولوں کے 15 لاکھ اور دینی مدرسوں کے 35 لاکھ سے زائد بچوں کو گویا تمام اداروں میں ایک جیسا نصاب ہی پڑھایا جائے گا جس سے معاشرے کے اس طبقے جو اچھے عہدوں کیلئے کبھی اہل نہ پاتا تھا ان کو بھی ترقی کے یکساں مواقع ملیں گے۔

کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے اسکی مادری زبان نمایاں مقام رکھتی ہے۔ اس لیے سکولوں میں میڈم آف انسٹرکشن کو بھی انگریزی کی بجائے اردو کیا جا رہا ہے۔ پنجاب کے 22 اضلاع میں اس حوالے سے سروے کروایا گیا اور 85 فیصد سے زائد والدین نے بھی اردو میڈم کو ترجیج دی۔ ڈراپ آوٹ کی شرح کو کم کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے صوبے کے 27 ہزار سے زائد سکولوں کی اپ گریڈیشن کا تاریخی اقدام کیا جس پر کام جاری ہے۔ اسی طرح “انصاف آفٹر نون سکول” پروگرام کا بھی صوبے کے 22 اضلاع میں اجرا کیا جا چکا ہے جس سے ہزاروں سے زائد بچے مستفید ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں اڑھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں ان کو سکولوں میں لانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات جاری ہیں۔ سکول داخلہ مہم 2021 کا ٹارگٹ 10 لاکھ بچوں کو سکول لانا ہے ابتدائی 5 ماہ میں 7 لاکھ سے زائد بچے سکولوں میں داخل ہو چکے ہیں۔

بچوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی سہولت کیلئے بھی خاطر خواہ اقدامات کیے جا رہے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑا Paperless ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم لانچ کیا جس سے صوبے کے 4 لاکھ سے زائد اساتذہ کی تمام تفصیلات آن لائن پورٹل پر دستیاب ہیں۔ اب تک 13 ملین سے زائد دستاویزات کو سسٹم میں شامل کیا جاچکا ہے۔ اب انہیں ٹرانسفر، پرموشن، چھٹیوں اور ریٹائرمنٹ جیسے معاملات کیلئے نہ تو رشوت سے فائلوں کو پہیے لگوانے پڑتے ہیں نہ بھاری بھرکم فائلوں کے ساتھ دفتروں کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔ اس سے سالانہ 5 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ اس سسٹم کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ اساتذہ کیلئے E Leave سسٹم سے 2117587 درخواستیں موصول ہوئی جن میں سے 1966442 منظور ہوئیں۔ ای ٹرانسفر پالیسی سے 70 ہزار سے زائد اساتذہ کے تبادلے ان کی خواہشات اور ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت ہوئے ہیں۔ اسی طرح ای ریٹائرمنٹ سسٹم سے 5 ہزار سے زائد اساتذہ مستفید ہوچکے ہیں۔

ہم اطمینان سے کہہ سکتے ہیں کہ محکمہ سکول ایجوکیشن میں محض 3 سال کی قلیل مدت میں کورونا وباء کے باوجود اتنا کام ہوا ہے جتنا پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں نہیں ہوا۔ اگر اسی عزم کے ساتھ تعلیمی انقلاب کا سلسلہ جاری رہا تو انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک جدید ترقی یافتہ اور خوشحال ریاست کے طور پر ابھرے گا۔

- Advertisement -spot_imgspot_img
Laraib Athar
Writer is social media Activist and Freelance Blogger from Mardan.
Latest news
- Advertisement -spot_img
Related news
- Advertisement -spot_img

26 COMMENTS

  1. Informative Article .
    Keep it up .
    PTI goverment make a change in education system .One Nation One Education is PTI goverement Idealogy .

  2. Very informative. We need more of such articles so that people know how much hard work and effort PTi has put in and what are the results.

  3. Excellent analysis and describes government efforts in education department . When writer appreciates likes this it’s mean government of Punjab on the right track

  4. Excellent write up, perfectly posture efforts made by PTI Government in punjab to improve provision of quality education to the residents of Punjab

  5. It make me happy to seen that the youngest talent of Pakistan and also backward area of Pakistan like Mardan participate in education system. By the up gradation of education system all people of pak will get equal education for a single pupil.
    Appreciate your effort Miss laraib, best wishes and keep it up

  6. Buhot he khoob jis tarah 3saal mai Punjab government nai jo kaam kia education ki silsilay mai koi mesaal nahi melta our Kp government nai bhi taaleem mai be pana kaam kia hai thanks sister for u true and well deserve article keep it up ?

  7. Great. Undoubtedly PTI Government has made great effort in education sector and Punjab govt efforts are specially incredible.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here