13.5 C
London
Thursday, July 29, 2021

بابر اعظم کی مقبولیت اور بھارتی شائقین

- Advertisement -spot_imgspot_img
- Advertisement -spot_imgspot_img

بھارتی شائقین کی بابر اعظم سے نفرت سمجھ سے بالاتر ہے۔ میں نے بچپن میں جب کرکٹ دیکھنی شروع کی تو سارو گنگولی میرا فیورٹ بلے باز تھا۔ میرے والد کو سچن ٹنڈولکر بہت پسند تھا۔ یہاں تک کہ پاکستان کے خلاف میچ میں بھی میرا دل کر رہا ہوتا تھا کہ کم از کم سارو گنگولی ضرور سکور کرے۔

پھر جب مہندر سنگھ دھونی آیا تو کئی سال تک وہ میرا فیورٹ رہا۔ پاکستانی عوام میں تو دھونی کا ہیر اسٹائل اتنا پاپولر ہوا کہ ہر دوسرا لڑکا دھونی بننے کے چکروں میں رہتا تھا۔ آج بھی بطور کرکٹر دھونی کی میرے دل میں بہت عزت ہے۔ ویرات کوہلی کا ایٹیٹیوڈ مجھے برا لگتا ہے مگر مجھے یہ ماننے میں کبھی کوئی شرم محسوس نہیں ہوتی کہ ویرات کوہلی پچھلے دس سال میں ون ڈے کرکٹ کا سب سے بڑا بلے باز ثابت ہوا ہے۔

اسی طرح لاکھوں بھارتی شائقین بھی عمران خان، وسیم اکرم، ظہیر عباس، شعیب اختر، وقار یونس، جاوید میانداد، انضمام الحق، محمد یوسف، سعید انور ، شاہد آفریدی اور دوسرے بڑے پاکستانی کرکٹرز کے مداح رہے ہیں۔ بھارت میں پاکستانی کرکٹرز کو اتنی عزت ملتی تھی کہ جب وہ سڑک پر نکلتے تھے تو ان کے مداحوں کے رش میں سڑک بلاک ہو جاتی تھی۔ سعید انور کے ورلڈ ریکارڈ والے میچ میں بنگلور کے کراؤڈ نے سعید انور کو اتنی داد دی کہ ایک لمحے کے لئے لگا سعید انور لاہور میں کھیل رہا ہے۔۔۔

لیکن بابر اعظم کے معاملے میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔ بھارتی شائقین شاید یہ تسلیم کرنے کے لئے ذہنی طور پر تیار نہیں کہ بابر اعظم ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر ون ڈے کرکٹ میں دنیا کا نمبر1 بیٹسمین بن چُکا ہے اور وہ ان کے کرکٹ گاڈ ویرات کوہلی کو ہر فارمیٹ میں ٹف ٹائم دے رہا ہے یا پھر شاید مُلکی سطح پر سیاسی حالات میں کشیدگی اس کے پیچھے بڑی وجہ ہے۔۔

- Advertisement -spot_imgspot_img
Ans Hafeez
Writer is blogger and social media activist. He has completed his degree in MS Business Administration. He is a teacher by profession.
Latest news
- Advertisement -spot_img
Related news
- Advertisement -spot_img

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here